پاکستان ہائر سکینڈری سکول راس الخیمہ، لڑکیاں ایک بار پھر لڑکوں پر بازی لے گئیں

پاکستان ہائر سکینڈری سکول راس الخیمہ، لڑکیاں ایک بار پھر لڑکوں پر بازی لے ...
پاکستان ہائر سکینڈری سکول راس الخیمہ، لڑکیاں ایک بار پھر لڑکوں پر بازی لے گئیں

  

دبئی(طاہر منیر طاہر) میٹرک کے امتحانات میں پاکستان ہائر سکینڈری سکول راس الخیمہ کی طالبات صب سابق اس بار پھر لڑکوں پر سبقت لے گئیں۔ طالبہ عروج افضل نے 993 نمبر لے کر پورے یو اے ای میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی سکول کی طالبہ آمنہ نور 990 نمبروں کے ساتھ پورے متحدہ عرب امارات میں تیسری پوزیشن پر رہی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ دونوں طالبات کے علاوہ علی حمزہ ملک نے 978 ، آمنہ محمد الیاس نے 976 ، محمد عدنان نے 976 ، ارسلان منصور نے 975 نعمان منصور نے 974 ، سحرش شاہانی نے 970 ، محمد شہریار نوید نے 944 ، وہاج سلیمان نے 929 اور ملیحہ اسحق نے 900 نمبر حاصل کئے۔ بہترین تنائج آنے پر والدین نے سکول کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -