گدھاکھیتوں میں گھسنے پر زمیندار نے 8سالہ بچے کی جان لے لی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایبٹ آباد میں بااثر زمیندار نے گدھا کھیتوں میں گھسنے پر 8سالہ بچے کی جان لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی گاﺅں میں زمیندار نے گدھاکھیتوں میں گھسنے پر مدثر نامی 8سالہ بچے کو تشدد کا نشانا بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔مدثر گدھے کے مالک شخص کا بیٹا تھاجسے زمیندار نے ساتھیوں کی مدد سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کھیتوں کی تباہی کرنے کا الزام لگا گدھے کے ساتھ باندھ کر گھسیٹتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے مدثر کے ہاتھ باندھے اور پھر گدھے کے ساتھ باند کر گھسیٹتے رہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور پھر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
واقعے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کےبچے کی لاش قبضے میں لی اورہسپتال منتقل کر دی ۔ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔