ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی مکانات منہدم، لینڈنگ سلائیڈنگ کے واقعات، ندی نالے بپھر گئے، ریڈ الرٹ جاری

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی مکانات منہدم، لینڈنگ سلائیڈنگ ...
ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی مکانات منہدم، لینڈنگ سلائیڈنگ کے واقعات، ندی نالے بپھر گئے، ریڈ الرٹ جاری

  

اسلام آباد ،راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،ندی نالوں میں طغیانی،ریڈالرٹ جاری کر دیا گیا۔جڑواں شہروں سمیت پشاور، مظفرآباد، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں کئی مکانات منہدم ہونے اور لینڈسلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ۔راولپنڈی میں نالہ لئی بھی بپھر گیا پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہو گئی اوربارش کا گھروں مارکیٹوں اور دفاتر میں داخل ہو گیاپاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن کیلئے موقع پر پہنچ گئیں اور بوٹس بھی منگوا لی گئیں،ایم ڈی واپڈا راجا شوکت نے کہا ہے نالہ لئی اور مختلف کی صفائی نہ ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی ۔مظفرآباد میں بھی بادل خوب برسے جس سے برساتی نالوں کا پانی ڈسٹرکٹ کمپیکس کے دفاتر میں داخل ہو گیا،ادھر کندھ کوٹ کے گاﺅں گلاب جعفری کے قریب نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیاجس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی متاثر ہو گئی ،وای نیلم میں 22 سکول اور مکانات لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آ گئے ،بالائی علاقوں میں بھی لینڈسلائیڈنگ کے باعث ایک گھر کی دیوار گر گئی ،پشاور میں طوفانی بارش سے چوک یادگار انڈر پاس بارش کے پانی سے بھر گیا اور بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا،چارسدہ کی تحصیل تنگی میں شدید بارشوں سے کئی مکانات منہدم ہو گئے پی ڈی ایم اے نے ریڈ الرٹ جاری کرکے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب خیبرپختونخوا فاٹا اسلام آباداور بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان لاہور ڈی جی خان ساہیوال بہاولپور کوئٹہ ژوب قلات سبی ڈویژن گلگت بلتستان میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -