عرب ممالک کی گرمی سے ستائے امیر دبئی ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر آپ بھی مسکرائے بغیرنہ رہ سکیں گے ، تصاویر بھی سامنے آگئیں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المختوم نے بھی گرمی کا توڑ نکالنے کیلئے سمندر کا رخ کر لیا جن کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں ۔
”خلیج ٹائمز“ کے مطابق امیر دبئی شیخ محمد بن راشد المختوم گزشتہ روز پڑنے والی شدید گرمی کے بعد جمیرہ ساحل پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میںخوب تیراکی کی ۔
سمندر میں نہاتے وقت کی ان کی تصاویرانسٹا گرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیںجسے اب تک 7ہزار سے زائد لائکس اور سینکڑوں کمینٹس مل چکے ہیں۔ان کی تصاویر کے پیچھے برج العرب بھی نظر آرہا ہے۔.
امیر دبئی نے تیراکی کے علاوہ کشتی رانی بھی کی اور پھر ساحل پر جیپ کی سواری بھی کی ، اس کے ساتھ ساتھ وہ سائیکلنگ بھی کرتے نظر آئے ۔