ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،مسئلے کو حل کرنے کے لیے پی سی بی کی سر توڑ کوشش

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،مسئلے کو حل کرنے کے لیے ...
ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،مسئلے کو حل کرنے کے لیے پی سی بی کی سر توڑ کوشش

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ میں نامور کرکٹرز کی عدم دستیابی نے پی سی بی کے لیے نئی مشکل کھڑی کردی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈ ول میں تبدیلی کا خواہش مند ہے ۔شیڈول کے مطابق ورلڈ الیون نے ستمبر کے آخرمیں پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن ستمبر کے آخری ہفتے نامور غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے ۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی سی بی سرتوڑ کوشش کر رہے اور اس ضمن میں پی سی بی نے ورلڈ الیون کے شیڈول میں تبدیلی کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔

مزید :

کھیل -