شارجہ میں 18 سالہ نوجوان لڑکی گرفتار، دوران تفتیش ایسی بات بتادی کہ مردوں کے پیروں تلے سے زمین ہی نکال دی

شارجہ میں 18 سالہ نوجوان لڑکی گرفتار، دوران تفتیش ایسی بات بتادی کہ مردوں کے ...
شارجہ میں 18 سالہ نوجوان لڑکی گرفتار، دوران تفتیش ایسی بات بتادی کہ مردوں کے پیروں تلے سے زمین ہی نکال دی

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارت میں مردوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر نقلی تصویر لگا نے والی نوجوان لڑکی پکڑی گئی ۔

”خلیج ٹائمز“ کے مطابق شارجہ پولیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر نقلی تصویر لگا کر مردوں کو اپنا گرویداہ بنانے والی 18سالہ عرب لڑکی کو گرفتار کر لیاجس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کلائنٹ سے ڈاﺅن پیمنٹ وصول کرنے کے بعد وہ انہیں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے بلاک کر دیتی تھی۔

پاکستانی فنکاروں کا اچانک اپنی مصروفیات ترک کرنے کا اعلان لیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسی چیز لکھ دی کہ صارفین کی حیرت کی انتہاء نہیں رہی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ذرائع سے خبر ملی تھی کہ ایک نوجوان لڑکی سوشل میڈیا ویب سائٹس کو استعمال میں لا کر پیسوں کے عوض جسم فروشی کا مکرو کام کر رہی ہے جو اپنے کلائنٹس کو منی ایکسچینج کے ذریعے ڈاﺅن پیمنٹ کرنے کا کہتی ہے اور باقی رقم ملاقات کے بعد وصول کر تی ہے مگر ڈاﺅن پیمنٹ ملتے ہی انہیں بلاک کر دیتی ہے۔

اطلاعات کی تصدیق کے بعد پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش سوشل میڈیا پر مردوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے نقلی تصویر لگانے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب کلائنٹ اسے ڈاﺅن پیمنٹ کرتے تھے تو اس کے بعد وہ انہیں بلاک کر دیتی تھی۔

پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ جب کلائنٹس اسے پیسے بھیجنے کی تصدیق اور اطلاعات ارسال کر دیتے تھے تو وہ ان اطلاعات کو اپنے بہن کے حوالے کر دیتی تھی تاکہ وہ منی ایکس چینج سے پیسے وصول کر سکے۔لڑکی کی گرفتاری کے بعد اس کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ وہ صرف پیسے وصول کر تی تھی اور یہ نہیں جانتی تھی کہ رقم کون بھیج رہا ہے اور نہ ہی اسے اپنی بہن کی سرگرمیوں کے بارے کچھ علم ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -