پی ایس 114 میں مبینہ دھاندلی کی سماعت،ایم کیو ایم کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

پی ایس 114 میں مبینہ دھاندلی کی سماعت،ایم کیو ایم کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ...
پی ایس 114 میں مبینہ دھاندلی کی سماعت،ایم کیو ایم کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن میں پی ایس 114 ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت ہوئی جس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار خالد مقبول صدیقی کامران ٹیسوری و دیگر موجود تھے۔ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں کامیاب امیدوار پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے اور ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے ، ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ حلقے میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے ۔

مزید :

اسلام آباد -