حکمران صحیح اور غلط میں فرق بھول چکے، استعفیٰ نہ دینے پر شرمناک انجام کا سامنا کرنا پڑےگا، نعیم الحق

حکمران صحیح اور غلط میں فرق بھول چکے، استعفیٰ نہ دینے پر شرمناک انجام کا ...
حکمران صحیح اور غلط میں فرق بھول چکے، استعفیٰ نہ دینے پر شرمناک انجام کا سامنا کرنا پڑےگا، نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے حکمران صحیح اور غلط میں فرق بھول چکے ہیں وزیراعظم نے مستعفی نہ ہو کر قوم کی توہین کی اور حلف کی خلاف ورزی کی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا نواز شریف فوری مستعفی ہو جائیں انہیں احسا س ہونا چاہئے وہ قوم سے ناانصافی کر رہے ہیں انہوں نے کہا بڑا جرم کر کے وزیراعظم سمجھتے ہیں استعفیٰ نہیں دینا چاہئے جبکہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں شرمناک انجام کا سامناکرنا پڑے گا۔

مزید :

اسلام آباد -