دبئی میں غیر ملکی باشندے کو خواتین کے واش رومز میں تانک جھانک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

دبئی میں غیر ملکی باشندے کو خواتین کے واش رومز میں تانک جھانک کرنے پر گرفتار ...
دبئی میں غیر ملکی باشندے کو خواتین کے واش رومز میں تانک جھانک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی میں ایک غیر ملکی شخص کو خواتین کے واش رومز میں تانک جھانک کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ۔ 

”خلیج ٹائمز “ کے مطابق دبئی میں پولیس نے اردن کے شہری کو جان بوجھ کر خواتین کے واش رومز کے ایک کیبن میں فلپائینی خاتون کو چوری چھپے تانک جھانک کرنے کے الزام پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جس نے اعتراف جرم کر لیا ۔

پاکستانی فنکاروں کا اچانک اپنی مصروفیات ترک کرنے کا اعلان لیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسی چیز لکھ دی کہ صارفین کی حیرت کی انتہاء نہیں رہی

دبئی میں مقیم 23سالہ اردن کے باشندے کا کا کہناہے کہ خواتین کے واش رومز میں داخل ہوا اور ایک کیبن میں موجود فلپائنی خاتون کو چوری چھپے دیکھتا رہا ۔

33سالہ فلپائنی خاتون نے پراسیکیوٹر کے سامنے موقف اپنایا کہ واش روم استعمال کرنے کے بعد جب وہ باہر نکلی تو ایک عینی شاہد نے اسے بتایا کہ جب وہ باتھ میں تھی تو ایک شخص اسے دروازے کے اوپر سے دیکھ رہا تھا ۔

اس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے پتہ چلا کہ ملزم خواتین کے واش رومز میں داخل ہوا اور پھر تانک جھانک کرتا رہا ۔

مزید :

عرب دنیا -