ہائی کورٹ بار کے مخالف گروپ آمنے سامنے، فضا ’ گو نواز گو‘ اور ’ رو عمران رو‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

ہائی کورٹ بار کے مخالف گروپ آمنے سامنے، فضا ’ گو نواز گو‘ اور ’ رو عمران رو‘ ...
ہائی کورٹ بار کے مخالف گروپ آمنے سامنے، فضا ’ گو نواز گو‘ اور ’ رو عمران رو‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ بار کے جنرل کونسل اجلاس میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے جس کے بعد فضا ’ گو نواز گو‘ اور ’ رو عمران رو‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت مخالف وکلا نے جی پی او چوک پر شدید احتجاج کیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف وکلا کا احتجاج جاری تھا کہ اسی دوران حکمران جماعت کے حامی وکلا بھی وہاں آگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس موقع پر فضا ’ گو نواز گو‘ اور ’ رو عمران رو‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ حکومت مخالف وکلا نے ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آنے کے بعد جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سے وکلا ہر جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرتے ہیں۔

مزید :

لاہور -