نواز شریف کو سیاسی شہید نہیں ہونے دینگے، نیا وزیراعظم نہیں نئے الیکشن کرائے جائیں، بابر اعوان

نواز شریف کو سیاسی شہید نہیں ہونے دینگے، نیا وزیراعظم نہیں نئے الیکشن کرائے ...
نواز شریف کو سیاسی شہید نہیں ہونے دینگے، نیا وزیراعظم نہیں نئے الیکشن کرائے جائیں، بابر اعوان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جس نے نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ کیا ہوا،وکیل تاجر اور تمام شعبے نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں بھی وزیراعظم کے استعفیٰ پر متحد ہیں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پوری قوم وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے، ہم نیا وزیراعظم نہیں چاہتے بلکہ نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم چاہیں جتنا روئیں ہم انہیں سیاسی شہید نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قطر کی حکومت نے منی ٹریل کی نفی کی اوردبئی کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایک کمپنی کی سربراہی کی ملک میں لوٹ مار کا لنڈا بازار لگا ہوا ہے، پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا نواز شریف استعفیٰ نہ دینے کی ضد نہ کریںایک ہی کیس میں پورا خاندان چور نکل آیا ملکی خزانے کے کیس کھلے تو عوام حیران رہ جائینگے،بابراعوان کا کہنا تھانواز شریف خرید و فروخت کے ماہر ہیں ظفر حجازی اپنے خلاف بیان دینے والے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اورجے آئی ٹی ارکان کوبھی اب سکیورٹی مانگنا پڑ رہی ہے انہوں نے ایف آئی اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایان علی کو گرفتار کرنے والی ایف آئی اے نے ظفرحجازی کو کیوں نہیں پکڑا گیا،انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے کہا پاکستانیوں ان کو ایک دھکا اور دو،مودی کے یار کو سریا کے سرکار کو ایک دھکا اور دو،بابر اعوان کا کہنا تھا اسلام آبادمیں دفعہ 144 کے نفادکا مقصد عوام کی 14 اگست کی آمد پر یہاں آنے سے روکنا ہے کیو نکہ حکومت کو معلوم ہے جو ریلی جلوس نکلے گا اس میں گو نواز گو کے نعرے لگیں گے اس لئے پی ٹی آئی ہائیکورٹ میں اس کیخلاف رٹ دائر کریگی۔

مزید :

اسلام آباد -