مقدونیہ ، پا کستا نیو ں کو سمگل کر نے والے تیرہ انسا نی سمگلر گرفتار

مقدونیہ ، پا کستا نیو ں کو سمگل کر نے والے تیرہ انسا نی سمگلر گرفتار
مقدونیہ ، پا کستا نیو ں کو سمگل کر نے والے تیرہ انسا نی سمگلر گرفتار

  


اسکوپیئے (آن لائن)مقدونیہ کی پولیس نے متعدد چھاپے مار کر انسانوں کی سمگلنگ کے شبے میں 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ یونان میں موجود مہاجرین کو غیر قانونی طور پر سربیا اور دیگر مغربی ممالک منتقل کرنے کی کوشش میں تھے۔امریکی خبر رساں ادارے نے مقدونیہ کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے سمگلر جن مہاجرین کو یونان سے سربیا لانے کی کوشش میں تھے، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیئے اور دو دیگر شہروں میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے اور ایک بچے سمیت تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا۔مقدونیہ کے پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لازو ویلکووزیکی کے مطابق ان تین شہروں میں یہ کارروائی دراصل بین الاقوامی سمگلروں کے ایک نیٹ ورک کے خلاف کی گئی۔ یہ امر اہم ہے کہ مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام کی خاطر دیگر یورپی ممالک کی طرح مقدونیہ میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس تازہ ترین کارروائی میں گرفتار کیے جانے والے مشتبہ افراد جن مہاجرین کو سمگل کرنے کی کوشش میں تھے، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے تھا۔ پولیس کے مطابق دس دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کی وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ان مشتبہ افراد کی چھ گاڑیوں، ستائیس ہزار یورو کی نقد رقم، ایک ہینڈ بیگ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔ مقدونیہ اور بلقان کے متعدد ممالک نے گزشتہ برس اپنی بین الاقوامی سرحدوں کی نگرانی سخت کر دی تھی۔ اس کا مقصد یہی تھا کہ مہاجرین اور تارکین وطن غیر قانونی طور پر مقدونیہ میں داخل نہ ہو سکیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...