امین گنڈا پور کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف انوکھا احتجاج، قمیض اتار کر مسائل سنے

امین گنڈا پور کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف انوکھا احتجاج، قمیض اتار کر مسائل سنے
امین گنڈا پور کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف انوکھا احتجاج، قمیض اتار کر مسائل سنے

  


 ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے وزیر مال علی امین خان گنڈا پور کا انوکھا احتجاج، لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر اپنے دفتر میں قمیض اتار کر عوامی مسائل سنے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ جب مولانا آبائی گاؤں آتے ہیں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو جاتی ہے لیکن جب وہ گاؤں نہیں ہوتے تو بجلی بھی غائب ہو جاتی ہے ۔ مسلم لیگ (ن)اور نواز شریف مل کر قوم کو ذلیل کررہے ہیں لیکن پی ٹی آئی ان کی سازش کو ناکام بنا دے گی ۔ مسلم لیگ (ن) والوں نے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردینگے ، لوڈ شیڈنگ تو نہیں ختم ہوئی لیکن ہم شریف خاندان کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے پیسکو میں اپنے بندے بٹھائے ہوئے ہیں جو مولانا کہتا ہے وہ کرتے ہیں ، مولانا بھی اپنے دوست ہم راست نواز شریف کے ساتھ بہت جلد جیل میں ہونگے ۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان


loading...