چینی وفد کا ایم ایل ون ریلوے ٹریک کا جائزہ لینے کیلئے لاہور، راولپنڈی کا دورہ

چینی وفد کا ایم ایل ون ریلوے ٹریک کا جائزہ لینے کیلئے لاہور، راولپنڈی کا دورہ
چینی وفد کا ایم ایل ون ریلوے ٹریک کا جائزہ لینے کیلئے لاہور، راولپنڈی کا دورہ

  

لاہور(صباح نیوز)پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ایم ایل ون ٹریک کا جائزہ لینے کے لیے چینی وفد نے لاہور سے راولپنڈی ٹریک کا دورہ کیا۔منصوبہ ستمبر یا اکتوبر سے شروع ہوگا اور 5 سال میں مکمل ہو گا۔ جبکہ منصوبے پر 870 ارب روپے لاگت آئے گی۔چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کا وفد زینگ ہونگ بو کی قیادت میں خصوصی ٹرین کے ذریعہ راولپنڈی کے لئے روانہ ہوا۔ پاکستانی حکام بھی چینی وفد کے ہمراہ تھے۔ چینی وفد نے ایم ایل ون منصوبے کے سے متعلق ٹریک کا جائزہ لیا۔منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور ایم ایل ون ٹریک کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ ٹریک کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافر بردار ٹرینوں کی 160 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ مال بردار گاڑیوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 5 سال میں مکمل ہوگا جبکہ منصوبے پر 870 ارب روپے لاگت آئے گی۔

مزید :

لاہور -