سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار، 17 اگست تک بازیاب کرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار، 17 اگست تک ...
سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار، 17 اگست تک بازیاب کرانے کا حکم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں خاتون وکیل کے لاپتہ شوہر کوبازیاب نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔جسٹس فاروق شاہ نے کہا لاپتہ افراد سے متعلق جے آئی ٹی کی کارکردگی صفر ہے ،رپورٹ پر پیش تجزیہ ہم بھی کر سکتے ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری کو کسی ادارے نے اغوا نہیں کیا،وقار کو اسلام آباد لاہور پشاور کوئٹہ اور کراچی میں تلاش کیا گیا اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے عدالت سے استدعا کی وقار کی تلاش کیلئے مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے وقار کو بازیاب کرانے کا ٹاسک ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو دیدیا اور 17 اگست تک بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید : کراچی


loading...