وزیر اعظم نوازشریف کی کوئٹہ فائرنگ واقعے کی مذمت ، شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم نوازشریف کی کوئٹہ فائرنگ واقعے کی مذمت ، شہادتوں پر گہرے دکھ کا ...
وزیر اعظم نوازشریف کی کوئٹہ فائرنگ واقعے کی مذمت ، شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں پولیس قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سمیت 4اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے فائرنگ کے واقعے میں قیمتی جانی ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکی مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم نے شہداءکے لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کیلئے بھی اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھائے ۔

مزید خبریں پڑھیں،کوئٹہ میں دہشتگردوں کا پولیس پر کاری وار، ایس ایس پی قائد آباد سمیت 4 اہلکار شہید

وزیر اعظم نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

مزید : قومی


loading...