وزیر داخلہ چوہدری نثار بدھ کو بھی وزیراعظم ہاوس نہ گئے ,دفتری امور پنجاب ہاوس میں نمٹائے

وزیر داخلہ چوہدری نثار بدھ کو بھی وزیراعظم ہاوس نہ گئے ,دفتری امور پنجاب ہاوس ...
وزیر داخلہ چوہدری نثار بدھ کو بھی وزیراعظم ہاوس نہ گئے ,دفتری امور پنجاب ہاوس میں نمٹائے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جے آئی ٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف جمع کرائی گئی رپورٹ کے بعد سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پراسرار خاموشی جاری ہے ۔ روزنامہ دنیا کے مطابق چوہدری نثار علی خان بدھ کو بھی وزیر اعظم ہائوس میں کسی مشاورتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے اور پورا دن پنجاب ہائوس میں موجود رہے جہاں ان کی کسی سرکردہ (ن) لیگی لیڈر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اخبار کے مطابق وزیر داخلہ اپنے معمول کے دفتری کام پنجاب ہائوس میں سرانجام دیتے رہے ۔ چوہدری نثار نے اپنے میڈیا کے بعض دوستوں سے غیر رسمی گپ شپ کی ، تاہم انہوں نے آن ریکارڈ کوئی بات نہیں کی ۔ جے آئی ٹی کے پورے تفتیشی عمل کے دوران وزیر داخلہ نے کسی ایک موقع پر بھی اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور نہ کوئی آن ریکارڈ تبصرہ کیا ہے ۔ دوسری طرف وزیر داخلہ کے ترجمان اسلم کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی منگل یا بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ بدھ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ ایسی خبر کی تشہیر سے پہلے تصدیق ضرور کیا کرے ۔

مزید :

اسلام آباد -