31 لڑکیوں کو فلموں میں ہیروئن بنانے کا جھانسہ دے کر بیرون ملک فروخت کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

31 لڑکیوں کو فلموں میں ہیروئن بنانے کا جھانسہ دے کر بیرون ملک فروخت کرنے کے ...
31 لڑکیوں کو فلموں میں ہیروئن بنانے کا جھانسہ دے کر بیرون ملک فروخت کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق کیا یہ درست ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع کی 31 لڑکیوں کو فلموں میں ہیروئن بنانے کا جھانسہ دے کر خواجہ سراء اور برطرف لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل گروہہ کا بیرون ملک فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں بعض تعلیمی اداروں کی طالبات بھی شامل ہیں۔؟ کیا یہ بھی درست ہے کہ یہ گروہ گزشتہ سات سال سے طلبا اور لڑکیوں کو بیرون ملک نوکری دلوانے اور فلموں میں کام کروانے کا جھانسہ دیکر دبئی، فلپائن، بنکاک میں لاکھوں روپے میں فروخت کر دیتے جنہیں تشدد کا نشانہ بنا کر بدکاری کے لئے مجبور کیا جاتا، نہ ماننے پر لڑکیوں کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جاتا  تاکہ دوسری لڑکیاں خوفزدہ ہو کر بدکاری کا دھندہ کریں۔ ؟ کیا یہ بھی درست ہے کہ اس گروہ کے سیاسی شخصیات کے علاوہ پولیس افسران سے بھی گہرے مراسم ہیں بعض کیسوں میں پولیس افسران نے بھی ان کی مدد اور جیلوں سے رہا بھی کروایا، گروہ کی طرف سے پولیس افسران کو مبینہ منتھلی دی جاتی تھی۔ اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

مزید :

لاہور -