پی ایس 114ضمنی انتخاب : الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

پی ایس 114ضمنی انتخاب : الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک ...
پی ایس 114ضمنی انتخاب : الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے پی ایس 114سے کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مبینہ دھاندلی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن17جولائی تک روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی ۔الیکشن کمیشن نے سترہ جولائی کو سعید غنی کو پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کر دیا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسارکیا کہ پی ایس 114میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی وجوہات بتائی جائیں جس پر ایم کیو ایم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ایس 114کے الیکشن میں بوگس ووٹ ڈالے گئے، 18ہزار ووٹو ںکا سوال ہے ، نادرا سے بائیو میٹرک تصدیق کرائی جائے ۔ دلائل کے دوران فاروق ستار اپنے وکیل کو پوائنٹس لکھ کر دیتے رہے۔

مزید : قومی


loading...