”اب ہر فیس بک اکاﺅنٹ کے ساتھ موبائل نمبر۔۔۔“ پاکستان نے ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر بہت سے پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”اب ہر فیس بک اکاﺅنٹ کے ساتھ موبائل نمبر۔۔۔“ پاکستان نے ایسا مطالبہ کردیا ...
”اب ہر فیس بک اکاﺅنٹ کے ساتھ موبائل نمبر۔۔۔“ پاکستان نے ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر بہت سے پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اب جتنے بھی نئے اکاﺅنٹس تخلیق کیے جائیں ان کیلئے موبائل نمبر فراہم کیا جائے تاکہ جعلی اکاﺅنٹس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مقامی انگریزی روزنامے ڈان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون نمبرز بائیو میٹرک طریقے سے تصدیق شدہ ہیں۔ موجودہ طریقہ کار کے تحت فیس اکاﺅنٹس ای میل کے ذریعے کھولے جاتے ہیں جو کہ تصدیق شدہ نہیں ہوتے جبکہ اگر نئے اکاﺅنٹس موبائل فون نمبرز کے ذریعے کھولے جائیں تو اس طریقے سے جعلی اکاﺅنٹس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ توہین آمیز اور متنازعہ مواد ہٹانے کیلئے بہترین رسپانس ٹائم قائم کریں گے۔

ویسٹ انڈیز سے ٹوئنٹی میں بد ترین ہار کے بعد ویرات کوہلی انوشکا شرما کے ساتھ ایسی جگہ چلے گئے کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

پی ٹی اے عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے کو فیس بک پر 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 350 توہین آمیز مواد کے حوالے سے تھیں۔ ان تمام شکایات کا جائزہ لینے کے بعد ایسے تمام اکاﺅنٹس بلاک کردیے گئے جن سے توہین آمیز مواد پوسٹ کیا جا رہا تھا جبکہ 12 ہزار 977 ایسے یو آر ایل بھی بند کردیے گئے ہیں جن پر توہین آمیز مواد موجود تھا۔پی ٹی اے کی جانب سے ’ ویب انیلسز سیل‘ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں 25 افراد شکایات کا جائزہ لیتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...