نواز شریف کیساتھ اتحاد جمہوریت کیلئے ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، محمود خان اچکزئی

نواز شریف کیساتھ اتحاد جمہوریت کیلئے ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، محمود خان ...
نواز شریف کیساتھ اتحاد جمہوریت کیلئے ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، محمود خان اچکزئی

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کرپشن پاکستان کی سب سے بڑی خطرناک بیماری ہے لیکن کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ نواز شریف کا گناہ صرف اتناہے کہ اس نے پوچھا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کیساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کیلئے ہے جتنا بھی نقصان اٹھانا پڑے ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کرپشن کو ملک میں آج تک ڈیفائن نہیں کیا گیا اس مسئلے پر گول میز کانفرنس ہونی چاہئے ۔ماضی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کی دیواریں توڑ کر وہاں خیمے لگائے اور دھرنے دیئے لیکن ہم نے کبھی بھی غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ نہیں دیاان کا کہنا تھا اگر آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کو کوئی آئین نہیں ملے گا۔

مزید : کوئٹہ


loading...