پیسے حلال کے ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، اگلا ہفتہ کرپٹ ٹولے کا آخری ہفتہ ہو گا : فواد چودھری

پیسے حلال کے ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، اگلا ہفتہ کرپٹ ٹولے کا آخری ہفتہ ہو ...
پیسے حلال کے ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، اگلا ہفتہ کرپٹ ٹولے کا آخری ہفتہ ہو گا : فواد چودھری

  

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف مقدمات کا مسقتبل ردی کی ٹوکری ہے۔عمران خان کی ٹیم مافیا کیخلاف کھڑی ہے۔عمران خان کاﺅنٹی کرکٹ کا حساب بھی لے آئے ہیں ، بنی گالہ اور لندن فلیٹ کی منی ٹریل بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی ۔ پیسے حلال کے ہوں اور قطریوں کے نہ ہوں تو منی ٹریل مل ہی جاتی ہے۔مسلم لیگ نواز کووزیر اعظم سے متعلق بھی سوچنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں ہمارا دامن صاف ہونا چاہیے، ہم پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں انکا جواب دینا ہمارا فرض ہے۔مافیا کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوتا ۔عمران خان کی نااہلی کا کوئی چانس نہیں ۔پاکستان کا فنانس منسٹر منی لانڈرر ہے اورجس پر پاکستان میں کرپشن کر کے پیسے لندن لے جانے کے الزامات ہیں۔ ان کی نمازیں اور داڑھیاں دکھاوے کی ہیں جن سے بچ کے رہنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان پر کرپٹ ٹولہ بیٹھا ہے تاہم ہمارے خیال میں اگلا ہفتہ اس ٹولے کا آخری ہفتہ ہو گا ۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے نوا ز لیگ کے الزامات کا جواب دیدیا اور1971ءسے اب تک کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے اب اگر بچپن کی عیدیوں کا حساب چاہیے تو وہ بھی بتا دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے جمائما کی جانے سے آنے والی منی ٹریل بھی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، ہمارا دامن صاف ہے اس لیے میدان میں کھڑے ہیں۔”ہم سے بنی گالہ جائیداد کی منی ٹریل مانگی گئی جو پیش کردی ۔لندن فلیٹس کی خریداری کا ریکارڈ مانگا گیا جو پیش کیا ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ خواجہ

سعد رفیق کے کیس کا جلد فیصلہ کرے کیونکہ وہ سٹے آرڈر پر ہیں۔” سپریم کورٹ اس کا کیس کوفوری سنے اور فیصلہ دے“,

مزید :

قومی -