جرمنی میں چوری شدہ سونے کے سکے کی تلاش ،پولیس کے چھاپے
برلن(این این آئی)جرمن دارالحکومت برلن میں پولیس نے متعدد مکانات پر چھاپے مارے ۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ چھاپے سونے کے ایک بڑے سکے کی تلاش میں مارے گئے۔ 100 کلوگرام وزن کا سونے کا یہ سکہ رواں برس 27 مارچ کو برلن کے بوڈے میوزیم سے چوری ہو گیا تھا۔ ”بِگ میپل لیف“ نامی یا سکہ کینیڈا کی شاہی ٹکسال نے 2007ءمیں جاری کیا تھا اور اس پر ایک ملین کینیڈین ڈالر کی قدر درج ہے۔ تاہم سونے کے وزن کے اعتبار سے اس کی موجودہ قیمت چار ملین امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.