”شائد آپ نے قرآن پاک نہیں پڑھا یوگی جی ،اسے پڑھیں تو “بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دبنگ پیغام دے دیا ،انوکھے انداز میں ایسی باتیں کہہ دیں کہ انتہا پسند ہندو رہنما کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا

”شائد آپ نے قرآن پاک نہیں پڑھا یوگی جی ،اسے پڑھیں تو “بالی ووڈ کی اداکارہ ...
”شائد آپ نے قرآن پاک نہیں پڑھا یوگی جی ،اسے پڑھیں تو “بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دبنگ پیغام دے دیا ،انوکھے انداز میں ایسی باتیں کہہ دیں کہ انتہا پسند ہندو رہنما کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مذبح خانے بند کرانے پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی میدان میں آگئیں اور یوگی آدتیہ ناتھ کو کھر ی کھری باتیں سنا دیں کر دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور کردیا ۔

تفصیل کے مطابق راکھی ساونت نے ایک ویڈ یو پیغام میں کہا کہ پتہ نہیں یوگی آدتیہ ناتھ نے کتنی گائیوںکو چارہ کھلا یا ہو گاجو آج یوپی کے وزیر اعلیٰ بن گئے ورنہ ان میں ایسے کوئی گن نہیں ہیں ،سمجھ میں نہیں آرہا کہ نریندر مودی کو یوگی میں ایسا کیا نظر آیا کہ ایک چرواہے کو وزیر اعلیٰ بنا دیا ۔اداکارہ نے یوگی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چلوآپ نے مذبح خانے بند کرادئیے تو کوئی بات نہیں لیکن آپ ہندو ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کو ہندو بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا آپ بہت اچھا کام کر رہے ہو کیونکہ آپ کی وجہ سے ہی آج گائے سینہ تان کر مونچھوں کو تاﺅ دیتی پھر رہی ہے،آجکل گائے بھی کہتی ہے کہ کسی کو ہمت نہیں ہے کہ مجھے ہاتھ لگا دے کیونکہ میرا باس یوگی ہے ۔راکھی ساونت نے یوگی آدتیہ کو کہا ”شائد آپ نے قرآ ن پاک نہیں پڑھا ،اسے پڑھیں کیونکہ حضرت موسیٰ کے دور میں اللہ نے

من و سلویٰ اترا تھا ،شائد آپ کو پتہ نہ ہو کہ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کون ہیں ؟اگر نہیں پتہ تو مجھ سے آکر پوچھو“۔انہوں نے انتہائی دلیر کے ساتھ سچ بولتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتی مسلمان ہندوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے ،اسی طرح آپ کو بھی مسلمانوں کے معاملات میں دراندازنہیں کرنی چاہیے ،ان کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ آپ گائے بھینس مت کھاﺅ ،اگر گائے کو ذبح نہیں کرنے دیتے تو مرغی اور بکروں کو کیو ں ذبح کرتے ہو کیا وہ جانور نہیں ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ ہندو لوگ پتھر مار مار کر مسلمانوں کو مار دیتے ہیں ،یہ کہاں کا انصاف ہے ،ہمیں مسلمانوں کو بھارت سے بھگانا نہیں ہے لہذا ایسے اقدامات نہ اٹھائیں ۔

مزید خبریں :شادی کے خواہشمند نوجوان نے اپنی محبوبہ اور اس کی بہن کو ایک ساتھ ہی پیشکش کردی، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر غصہ کرنے کی بجائے آپ بھی اس کام کی داد دیں گے

ویڈ یو دیکھئے

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...