تھائی لینڈ،سالانہ فیسٹیول پر فضاءمیں سینکڑوں راکٹ چھوڑے گئے

تھائی لینڈ،سالانہ فیسٹیول پر فضاءمیں سینکڑوں راکٹ چھوڑے گئے
تھائی لینڈ،سالانہ فیسٹیول پر فضاءمیں سینکڑوں راکٹ چھوڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بینکاک(این این آئی)تھائی لینڈمیں سالانہ راکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،شاندار افتتاحی پریڈ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،اس موقع پر عجیب و غریب اشکال کے سینکڑوں راکٹ فضاءمیں چھوڑے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے قصبے فینم فرائے میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا، میلے کے افتتاح پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے موسیقی اور رقص کا لطف اٹھایا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی فصل کی کٹائی کے موقع پر شکریہ کے طور پر منائے جانے والے اس منفرد میلے کیلئے مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کیے۔منفرد سٹائل کے راکٹس تیار کرنے کیلئے چیڑ کے درخت کے تنوں کو خالی کرکے ان میں دھماکہ خیز مواد بھرا گیا۔تین روز تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران راکٹوں کو بعد ازاں جب آسمان کی طرف چھوڑا گیا تو آسمان دلکش نقوش سے سجا نظر آیا۔