بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منی چینجر کانوٹوں سے بھر ا بیگ چوری ہو گیا

بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منی چینجر کانوٹوں سے بھر ا بیگ چوری ہو گیا
بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منی چینجر کانوٹوں سے بھر ا بیگ چوری ہو گیا

  

روالپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منی چینجر کا نوٹوں سے بھر ا بیگ چوری ہو گیا جس میں 3کروڑ روپے مالیت کی کرنسی موجود تھی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق منی چینجر لاﺅنج میں بیٹھا تھا جہاں کسی شخص نے اس کا بیگ چوری کر لیا جس میں 3کروڑ روپے مالیت کی کرنسی تھی ۔ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بیگ چوری کرنے والے شخص کا پتہ لگانے میں مصروف ہے جبکہ اسلم نامی منی چینجر سے جب پیسوں سے بھر ے بیگ کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ اس نے یہ پیسے اسلام آباد کے بلیو ایر یا ایک شخص کو دینے تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -