آشنا نے بیوفائی کے رنج میں محبوبہ کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا

آشنا نے بیوفائی کے رنج میں محبوبہ کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا
آشنا نے بیوفائی کے رنج میں محبوبہ کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا

  

چیچہ وطنی (صباح نیوز)آشنا نے بیوفائی کے رنج میں محبوبہ کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا،پولیس کے مطابق گاؤں31،چودہ ایل میں مشتاق کی بیوی اللہ معافی کی وسیم عرف سیمو سے دوستی تھی تاہم بعد ازاں مقتولہ اللہ معافی نے ایک اور نوجوان سے قربت بڑھا لی جس کا ملزم وسیم کو شدید رنج تھا،وقوعہ کے روز مقتولہ اپنی بہن منظوراں کے ہمراہ کھیتوں میں جارہی تھی کہ ملزم اچانک وہاں پہنچ گیا اور گلے میں پھندا ڈال کر اللہ معافی کوابدی نیندسلادیا، محبوبہ کی موت کایقین ہونے پر ملزم فرارہوگیا،مقتولہ 10سالہ بچی کی ماں تھی،پولیس شاہکوٹ نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

ساہیوال -