کے ایف سی نے بھی سمارٹ فون متعارف کرادیا

کے ایف سی نے بھی سمارٹ فون متعارف کرادیا
کے ایف سی نے بھی سمارٹ فون متعارف کرادیا

  


بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھانے پینے کی چیزوں سے شہرت پانیوالے فوڈ چین ’کے ایف سی‘ نے بھی اپنا سمارٹ فون متعارف کرادیا، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کے ایف سی اچانک چکن سے سمارٹ فون پر کیسے پہنچ گئی تو یہ جان لیں کہ اس کا مقصد چین میں اس فاسٹ فوڈ کمپنی کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی منانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایف سی اور سمارٹ فون کمپنی ہیواوے نے ایک نیا فون جاری کیا ہے اورمحدود تعداد میں دستیاب یہ کے ایف سی ہیواوے سیون پلس فون شوخ سرخ رنگ میں دستیاب ہے جس کے بیک پر کرنل سینڈرز اور ہیواوے دونوں کے لوگو چسپاں ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ اس فون کی قیمت صرف 161 ڈالرز ، 1099یوان یعنی 17000روپے ہے اور فیچرز بھی کافی مناسب ہیں۔

اس میں فنگر پرنٹ سنسر، 5.5انچ سکرین، ایل ای ڈی فلیش کیساتھ 12ایم پی کیمرہ، 3 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہے۔اسی طرح سنیپ ڈراگون 425 پراسیسر اور 3020 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی گئی ہے جبکہ 128جی بی تک کا میموری کارڈ استعمال ہوسکتاہے ۔ اس میں کے ایف سی کی میوزک ایپ بھی انسٹال ہے جس کے ذریعے صارفین کسی کے ایف سی ریسٹورنٹ کی پلے لسٹ بنا سکتے ہیں یا شیئر کرسکتے ہیں۔کے ایف سی کے مطابق ' کے ایف سی اور ہیواوے دونوں کمپنیوں نے تیس برسوں کے دوران چین کو عروج پر جاتے دیکھا اور ہمارا اشتراک اس عہد کوخراج تحسین پیش کرنا ہے'۔اس فون کے صرف 5 ہزار سیٹس ہی دستیاب ہوں گے جو کہ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...