جے آئی ٹی رپورٹ دھرنا ون تقریروں کا خلاصہ ہے، سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، رانا ثنا

جے آئی ٹی رپورٹ دھرنا ون تقریروں کا خلاصہ ہے، سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، ...
جے آئی ٹی رپورٹ دھرنا ون تقریروں کا خلاصہ ہے، سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، رانا ثنا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے مسلم لیگ ن جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مستردکرتی ہے اوراسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا دھرنا تقریروں کا خلاصہ نکالیں تو جے آئی ٹی نکلتی ہے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنسز بہت اہم ہیں سپریم کورٹ سے کہیں گے جاوید ہاشمی کو بلایا جائے۔رانا ثنا نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ 60 دن میں نہیں 4 سال میں تیار کی گئی ہے جو کہیں گئے بغیر دنیا میں ہر جگہ پہنچ گئی اور وہاں سے ثبوت لے آئی انہوں نے کہا عوام پوچھتے ہیں یہ جے آئی ٹی کم اور جن آئی ٹی تھی ان کا کہنا تھالگتا نہیں یہ سپریم کورٹ کے 13 سوالوں کے جواب دیئے گے عدالت سے استدعا ہے اس رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا نواز شریف 36 سالوں سے مختلف عہدوں پر رہے اور ہزاروں منصوبے مکمل کیا ہے لیکن کرپشن نے کی جے آئی ٹی کی رپورٹ تعصب اور بدنیتی پر مبنی ہے پوری مسلم لیگ ن اور قوم میاں نواز شریف کیساتھ ہے اور وزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...