ہمارے لیے کرپشن قابل برداشت نہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاک فوج بھی میدان میں آگئی

ہمارے لیے کرپشن قابل برداشت نہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ...
ہمارے لیے کرپشن قابل برداشت نہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاک فوج بھی میدان میں آگئی

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پانامالیکس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد پاک فوج کا پہلا رد عمل سامنے آگیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کرپشن قابل برداشت نہیں ہے ۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کہا کہ ہمیشہ قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاک فوج نے کئی بار عزم دہرایا ہے کہ کرپشن قابل برداشت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج جمہوریت کی مکمل حمایت کرتی ہے لیکن پھر بھی فوج پر ناجائز تنقید کی جا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی فوج پر اسی طرح کے ناجائز الزامات لگائے گئے لیکن ہم ہمیشہ قانون کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید خبریں :وزیراعظم نے اگر زیڈ ایف سی کپیٹل سے تنخواہ وصول کی ہو تو سزا دی جانی چاہیے : حسین نواز

مزید : قومی


loading...