بدین میں چاول کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع ہوگئی

بدین میں چاول کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع ہوگئی
بدین میں چاول کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بدین(صباح نیوز)ضلع بدین میں بڑے پیمانے پرچاول کی کاشت کا آغاز ہو گیا ہے۔ضلع بدین کا شمار ملک میں چاول کی کاشت کے لحاظ سے اہم اضلاع میں کیا جاتا ہے۔زمین کے سینے پرسخت محنت و مشقت کے ذریعے دھان کا تنکا تنکا بونے والییہ کاشتکار دراصل اپنے مستقبل کی امید کاشت کرتے ہیں ۔آبادگار تنظیموں کے مطابق ضلع بدین میں بارہ لاکھ ایکڑ اراضی پر چاول کاشت کیا جاتا ہے اور یہاں جو اقسام کاشت کی جاتی ہیں ان میں گانجا اور اری چھ کی دیسی اجناس سمیت ہائی برڈ کا موٹا چاول شامل ہے۔ان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے اور کاشتکاروں کے استحکام کےلئےفصل کی معقول قیمت پر خرید و فروخت ضروری ہے۔

مزید : بدین