اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں نوازشریف کو اب چلے جانا چاہیے : شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں نوازشریف کو اب چلے جانا چاہیے : شاہ محمود قریشی
اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں نوازشریف کو اب چلے جانا چاہیے : شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ملک میں ہلچل مچا دی ، رپورٹ کا دفاع کر نا آسان نہیں ۔ اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ نوازشریف کو اب چلے جانا چاہیے۔مسلم لیگ نواز دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں جہانگیر ترین اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے اندر سود کی دراڑ پڑ چکی ہے ، جے آئی ٹی رپورٹ پر وفاقی وزراءبھی ایک بیج پر نہیں ۔نوازشریف کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔جمہوریت اور سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نادان دوست سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں ، آرٹیکل 62اور63کی تلوار چل گئی تو کیا کریں گے ۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ لیگی وزراءتنکوں کا سہار لے رہے ہیں ۔جدہ ٹیل ملزم کا 80فیصد منافع نوازشریف کو ملتا تھا ۔ مریم نواز کو جے آئی ٹی نے نیلسن اور نیسکول کا مالک ثابت کیا ۔جے آئی ٹی نے کہا قطری خط جھوٹ ہے۔جے آئی ٹی کو دوسرے ممالک سےثبوت منگوانے کا اختیار دیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -