وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے، خورشید شاہ

وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے، خورشید شاہ
 وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے، خورشید شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے اب توپوری دنیا کہہ رہی ہے ،این سی ایچ ڈی ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں انہیں احتجاج کرتا دیکھ کر دکھ ہوتاکہیں آپ لوگوں کی بددعائیں تو حکمرانوں کو نہیں لگ گئیں ،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو مستقل کیا جبکہ نوازشریف کے دور میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا انہوں نے کہا ملازمین کی تنخواہوں اتنی کم ہیں کہ گھر کا چولہا نہیں چلایا جا سکتاہم نے ملک سے غربت کرنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس میں لاکھوں مستحق خواتین کی مالی امداد اور نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرضے فراہم کئے۔

مزید :

اسلام آباد -