کیش چوری معاملہ : عدالت نے چینی باشندوں پر فرد جرم عائد کر دی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کی سیشن عدالت نے چینی باشندوں پر فردجرم عائد کرد ی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن عدالت میں اے ٹی ایم مشین سے کیش چوری کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد جرم میں شریک 3چینی باشندوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا ۔
دوران سماعت چینی باشندوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا تاہم عدالت نے اگلی آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔