نواز شریف کمزور ہو چکے، طاقتور عہدے پر نہیں رہ سکتے، خورشید شاہ

نواز شریف کمزور ہو چکے، طاقتور عہدے پر نہیں رہ سکتے، خورشید شاہ
نواز شریف کمزور ہو چکے، طاقتور عہدے پر نہیں رہ سکتے، خورشید شاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے پاناماایشو پر 2 ملک کے وزراء اعظم مستعفی ہو چکے ہیں نواز شریف کمزور ہو چکے طاقتور عہدے پر نہیں رہ سکتے ۔شریف خاندان نے ہمیشہ پاناما کی تردید کی جے آئی ٹی نے سب کچا چٹھا کھول کر رکھا دیاشرم کی بات ہے ملک کا وزیراعظم مزدور کا ویزا لیکر دوسرے ملک میں کام کر رہا ہے ان کا کہنا تھا موجودہ دور میں کوئی چیز نہیں چھپی رہتی اب معاملہ صرف 62 اور 63 کا نہیں رہا معلوم نہیں عدالت نے کیا کرنا ہے بس عوام صورتحال دیکھے ۔اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب نواز شریف سے قطری خط کا پوچھا گیا تو کہتے حسین نواز کو پتا ہو گایہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام ہو گئے ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کیں اور کوڑے کھائے،آر اوز کے الیکشن قبول کئے اور2014 ء میں ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام لگایا گیا حکمرانوں نے وہ منصوبے بنائے جس سے جیب بھر سکیں موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومت کی نسبت دو گنا زیادہ قرضے وصول کئے انہوں نے کہاحکمران ماضی میں بھی عدالتوں پر حملے کر چکے ہیں اب بھی ان کے رویوں سے لگ رہا ہے یہ ایک بار پھرعدالتوں سے محاذ آرائی کے موڈ ہیں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا بڑے بڑے دعوئیں کرنے والے بتائیں آپ نے 4 سال میں کیا گیااپوزیشن لیڈر نے کہا میاں صاحب موجودہ صورتحال میں آپ محاذ آرائی کس سے کرینگے عوام یا عدلیہ سے ۔

مزید :

اسلام آباد -