عمران خان نے کے پی کے میں ہیلتھ ریفارمز سے آنیوالی تبدیلی بارے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

عمران خان نے کے پی کے میں ہیلتھ ریفارمز سے آنیوالی تبدیلی بارے انتہائی حیران ...
عمران خان نے کے پی کے میں ہیلتھ ریفارمز سے آنیوالی تبدیلی بارے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان نے کے پی کے میں ہیلتھ ریفارمز کے حوالے سے انتہائی حیران کن انکشاف کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر برکی امریکا سے اپنے پیسے پر کے پی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے انقلاب برپا کر رہے ہیں اور ان کی نئی پالیسیوں سے بیرون ملک سے 27ڈاکٹروں نے پاکستان میں آ کر کام شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ یہ ریفارمز آتے ہی ہیلتھ سمیت دیگر مسائل فوری طور پر حل ہو جائیں گے ۔ تبدیلی کے لئے لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے لیکن گزشتہ کئی سالوں میں کسی نے بھی کوئی کام نہیں کیا ہم نہ بھی کرتے تو کام چل سکتا تھا لیکن ہم نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اور تبدیلی کو ملک میں یقینی بنائیں گے ۔

مزید : پشاور


loading...