بھارت اپنی ہٹ دھرمی پربر قرار، مسئلہ کشمیر پر چین کی ثالثی پیشکش مسترد کر دی

بھارت اپنی ہٹ دھرمی پربر قرار، مسئلہ کشمیر پر چین کی ثالثی پیشکش مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کی چین کے ثالثی کرادار کو مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ترجما ن بھا رتی وزارت خارجہ گوپال باگلے کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی ہرگز منظور نہیں ہے۔ پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔یاد رہے اس سے قبل چین نے پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر پر بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔