ایس ای سی پی کے تین اعلیٰ افسران سے ایف آئی اے کی پوچھ گچھ ، بیانات قلمبند کر لئے

ایس ای سی پی کے تین اعلیٰ افسران سے ایف آئی اے کی پوچھ گچھ ، بیانات قلمبند کر ...
ایس ای سی پی کے تین اعلیٰ افسران سے ایف آئی اے کی پوچھ گچھ ، بیانات قلمبند کر لئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھر ی شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کا معاملے میں ایف آئی اے نے کھوج لگا نا شروع کر دیا ، ایس ای سی پی کے تین اعلیٰ افسران سے ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کرتے ہوئے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق جے آئی ٹی میں ایس ای سی پی کی جانب سے چودھر ی شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کا انکشاف ہو اتھا جس پر اعلیٰ عدلیہ  کی جانب سے چیئرمین ایس ای سی پی پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا اور ایف آئی کو تحقیقات کی ہدایات کی تھیں جس پر ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کے تین افسران ایگزیکٹو ڈائریکٹر ز علی عظیم ، عابد حسین اور ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کو طلب کر کے بیانات قلم بند کئے ہیں جبکہ دوسری طرف ایف آئی اے نے ایس ای سی پی سے قبضے میں لئے گئے لیپ ٹاپ فرانزک کے لئے بجھوادئے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -