مون سون کی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،محکمہ موسمیات

مون سون کی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،محکمہ ...
مون سون کی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،محکمہ موسمیات

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کی بارشیں کی وجہ سے ملک کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اتوار سے منگل کے روز سے بلوچستان کے علاقوں میں بارشوں کے سلسلے شروع ہونے کے باعث نشیبی علاقے سیلابی صورتحال سے دو چار ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ہفتے کوسندھ میں داخل ہونا شروع ہوں گی جس سے میرپورخاص ،حیدرآباد اورکراچی ڈویڑن میں ہفتے سے پیر تک بارشوں کا امکان ہے۔

مزید : لاہور


loading...