جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ”رقم بڑھاﺅنواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں “کا نمونہ تھی : عمران خان

جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ”رقم بڑھاﺅنواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں “کا ...
جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ”رقم بڑھاﺅنواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں “کا نمونہ تھی : عمران خان

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز جاوید ہاشمی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے رد عمل میں کہا ہے کہ ان کی پریس کانفرنس میں بس اتنی صداقت تھی کہ رقم بڑھاو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے عمران خان سے جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر ان کا مئوقف جاننے کی کوشش کی جس پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے الزامات میں بس اتنی حقیقت تھی کہ رقم بڑھاﺅ نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔

بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ، نئی دہلی کی درخواست پر کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ویزہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

واضح رہے کہ گذشتہ روز پریس کانفرنس میں جاوید ہاشمی نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے دوران انہوں نے جو کچھ کہا اس پر قائم ہیں، ان کے عمران خان کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں اگر انہوں نے کچھ غلط کہا ہو تو عمران خان ان کی باتوں کو رد کر دیں۔جاوید ہاشمی کی اسی پریس کانفرنس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے زیادہ تفصیل میں جانے کے بجائے ایک ہی جملے پر انحصار کیا۔

مزید :

قومی -