خیبر پختونخوا میں حکومتی اصلاحات سے حقیقی تبدیلی رونما ہو رہی ،ملکی ترقی کے لئے قوم اپنا مثبت کردار ادا کرے : عنا یت اللہ خان

خیبر پختونخوا میں حکومتی اصلاحات سے حقیقی تبدیلی رونما ہو رہی ،ملکی ترقی کے ...
خیبر پختونخوا میں حکومتی اصلاحات سے حقیقی تبدیلی رونما ہو رہی ،ملکی ترقی کے لئے قوم اپنا مثبت کردار ادا کرے : عنا یت اللہ خان

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی اور جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور سمیت مردان، مینگورہ، اپر دیر اور صوابی کے اضلاع میں نئے جنرل بس سٹینڈکے قیام اور ہری پور اور تیمر گرہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں،موثر قانون سازی اور اصلاحات  کی بدولت خیبر پختونخوا میں حقیقی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔

 دیر بالا میں ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کر تے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کہا کہ حکومت نے عوامی اُمنگوں کے مطابق اداروں کی بہتر ی کیلئے موثر قانون سازی اور اصلاحات کی ہیں جن کی بدولت خیبر پختونخوا میں حقیقی تبدیلی رونما ہو رہی ہے ، صوبے کی عوام کو چاہیے کہ وہ ملک اور اپنی آئندہ نسلوں کی بہتر مستقبل کی خاطر اپنا مثبت کر دار ادا کریں تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں منفر داور مثالی بلدیاتی نظام سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور آج اختیارات اور ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال ہو رہے ہیں جس سے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں میونسپل خدمات کے حوالے سے نمایاں بہتری نظر آرہی ہے ۔ عنایت اللہ نے کہا کہ دیر بالا کی جامع منصوبہ بندی کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹی اپر دیر کا قیام اور دیر میونسپل سروسز پروگرام جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا جس سے نہ صرف مقامی لوگ مستفید ہونگے بلکہ باہر کے لو گ بھی استفادہ کر سکیں گے۔

مزید : پشاور


loading...