’ہم نے 21 برس پہلے شادی کی تھی اب دوبارہ وہی کام کرنے جارہے ہیں لیکن اس مرتبہ میرا شوہر میرے جیسا لباس پہنے گا کیونکہ۔۔۔‘ شادی شدہ خاتون نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

’ہم نے 21 برس پہلے شادی کی تھی اب دوبارہ وہی کام کرنے جارہے ہیں لیکن اس مرتبہ ...
’ہم نے 21 برس پہلے شادی کی تھی اب دوبارہ وہی کام کرنے جارہے ہیں لیکن اس مرتبہ میرا شوہر میرے جیسا لباس پہنے گا کیونکہ۔۔۔‘ شادی شدہ خاتون نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک میاں بیوی نے شادی کے 21سال بعد دوبارہ شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور شادی بھی ایسی کہ جس نے سنا حیران رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر سٹنگبرن کے سٹیفن اور ڈینسی کی شادی 1996ءمیں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک 14سالہ بیٹا بھی ہے۔ اب سٹیفن سرجری کروا کر اپنی جنس تبدیل کروا چکا ہے اور عورت بن چکا ہے چنانچہ دونوں نے ایک بار پھر شادی کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس بار یہ دو ہم جنس پرست خواتین کی شادی ہو گی۔

’مبارک ہو! تم ماں بن گئیں‘ خاتون کو اچانک سہیلی کی مبارکباد لیکن ایسا تو کچھ ہوا ہی نہیں تھا، پہلے تو سمجھی سہیلی کو غلطی لگی لیکن پھر اپنی فیس بک کھولی تو پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ وہاں تو۔۔۔

رپورٹ کے مطابق سابق برطانوی نیوی اہلکار سٹیفن نے 2012ءمیں اپنی بیوی ڈینسی کو اپنی جنس تبدیلی کی خواہش کے متعلق بتایا اور اس کی رضامندی سے سرجری کروا ڈالی اور سٹیفن سے کرسٹینا بن گیا۔ سٹیفن یعنی کرسٹینا کا کہنا تھا کہ ”21سال قبل شادی کے تین دن بعد ہی میں رونے لگا کیونکہ ڈینسی نے شادی کے روز جو لباس پہنا تھا میری خواہش تھی کہ وہ میں بھی پہنتا۔ تب سے میرے دل میں جنس تبدیل کروانے کا خیال پنپنا شروع ہوا۔“ ڈینسی کا کہنا ہے کہ ”اس بار شادی میں ہم دونوں ایک جیسا لباس پہنیں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...