نوعمر لڑکے کے کان میں درد، ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کان سے ایسی ایسی چیزیں نکال ڈالیں کہ پورا ہسپتال دم بخود رہ گیا، دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

نوعمر لڑکے کے کان میں درد، ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کان سے ایسی ایسی چیزیں ...
نوعمر لڑکے کے کان میں درد، ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کان سے ایسی ایسی چیزیں نکال ڈالیں کہ پورا ہسپتال دم بخود رہ گیا، دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

  

آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان میں ایک نوعمر لڑکے کے کان میں درد ہوا جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا۔ جب ڈاکٹر نے اس کے کان کا معائنہ کیا تو اندر ایسی چیزیں دیکھ لیں کہ اسے بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کے کان میں کئی میگسیہ(کیچوے کی طرح کی ایک سنڈی)نامی زندہ سنڈیاں موجود تھیں۔ جب ڈاکٹر نے چمٹی سے اس کے کان سے سنڈیاں نکالنی شروع کیں تو ہسپتال کا جتنا عملہ وہاں موجود تھا سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔

خاتون کے پیٹ میں درد، ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

ہسپتال کے عملے نے لڑکے کے کان سے سنڈیاں نکالنے کی ویڈیو کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جہاں اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر قازقستان سائنٹیفک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایدا عبدیبکووا کا کہنا ہے کہ ”کسی ایک سنڈی نے اس کے کان میں انڈے دیئے تھے جن میں سے 2درجن سے زائد سنڈیاں پیدا ہوئیں۔ اگر انہیں بروقت باہر نہ نکالا جاتا تو یہ لڑکے کے دماغ تک بھی پہنچ سکتی تھیں اور ایسی صورت میں اس کی موت واقع ہو جاتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -