’’احتساب سب کا ‘‘ جماعت اسلامی نے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ،جمہوریت کو احتساب سے کوئی خطرہ نہیں:لیاقت بلوچ

’’احتساب سب کا ‘‘ جماعت اسلامی نے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ...
’’احتساب سب کا ‘‘ جماعت اسلامی نے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ،جمہوریت کو احتساب سے کوئی خطرہ نہیں:لیاقت بلوچ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے ملک بھر میں ” احتساب سب کا “ تحریک چلانے اور عوام کو کرپشن کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان تحریک کے حوالے سے منظم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

منصورہ میں لیاقت بلوچ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں طے پایا ہے کہ ” احتساب سب کا“ تحریک کے حوالے سے ملک گیر عوامی مظاہروں اور احتجاجی پروگراموں کا فیصلہ کیاہے جن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ثابت ہوگیاہے کہ نہ صرف موجودہ بلکہ سابقہ حکمرانوں ، بیوروکریسی اور اعلیٰ مناصب پر براجمان اشرافیہ کے شہزادوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور کرپشن کی دولت بیرونی بنکوں میں پہنچاتے رہے ۔ اجلاس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور میڈیا مہم اور عدالتی پیش رفت کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں آئین اور عدلیہ کی بالادستی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ، جمہوریت کو احتساب سے کوئی خطرہ نہیں ، جمہوریت کے استحکام کے لیے بے لاگ اور کڑا احتساب ضروری ہے ، وزیراعظم اور ان کے حواری احتساب سے بچنے اور خود کو معصوم ثابت کرنے کے لیے قوم کو مارشل لاءاور آمریت سے ڈرا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغا کیا تھا ، اسے ان شاءاللہ انجام تک پہنچا کر چھوڑیں گے اور جس کسی نے قومی خزانے سے ایک پائی بھی لوٹی ہے ، اسے احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور پیسے پیسے کا احتساب لیں گے ۔

مزید : قومی


loading...