فحش فلموں کی اداکارہ کو اس سے بھی زیادہ شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا

فحش فلموں کی اداکارہ کو اس سے بھی زیادہ شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ...
فحش فلموں کی اداکارہ کو اس سے بھی زیادہ شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں فحش فلموں کی ایک اداکارہ کو اس بے حیائی سے بھی بڑھ کر شرمناک کام کرتے ہوئے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 32سالہ الیسا جیڈی نامی اداکارہ فحش فلموں میں اداکاری چھوڑنے کے بعد انسانی سمگلنگ اور لڑکیوں سے جسم فروشی کروانے کا دھندہ کر رہی تھی جسے گزشتہ روز پولیس نے ایک لڑکی کا سودا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ہے۔

’آنے والے دنوں میں یہ انتہائی شرمناک ترین چیز دنیا میں عام ہوجائے گی‘ سائنسدانوں نے ایسی پیشنگوئی کردی کہ جان کر ہی آپ کو شرم آجائے گی

رپورٹ کے مطابق پولیس الیسا کے خلاف شواہد اکٹھے کر رہی تھی۔ ایسے میں ایک پولیس آفیسر نے بھیس بدل کر اس سے رابطہ کیا اور لڑکی حاصل کرنے کی بات کی۔ الیسا نے پولیس آفیسر سے کہا کہ اسے 1500بھات(تقریباً ساڑھے 46ہزار روپے)کے عوض لڑکی مل جائے گی۔ اس نے آفیسر کو ایک ہوٹل کا بتایا جہاں لڑکی پہنچائی جانی تھی۔ چنانچہ اس طریقے سے آفیسر نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی چیف آف سٹاف میجر جنرل تیوورن کا کہنا تھا کہ ”ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ الیسا لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث ہے اور اب تک کئی لڑکیوں سے جسم فروشی کروا چکی ہے۔“ اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -