ورلڈ فائیوانٹر نیشنل اسکواش سیریز میں پاکستان نے برطانیہ کو شکست دے دی

ورلڈ فائیوانٹر نیشنل اسکواش سیریز میں پاکستان نے برطانیہ کو شکست دے دی
ورلڈ فائیوانٹر نیشنل اسکواش سیریز میں پاکستان نے برطانیہ کو شکست دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ فائیوانٹر نیشنل اسکواش سیریز میں پاکستان نے برطانیہ کو شکست دے دی ، ورلڈ رینکنگ میں 272نمبر پر براجمان پاکستان کے عماد فرید نے برطانیہ کے ناتھن کو 53ویں عالمی پوزیشن ہولڈر ہونے کے باجود شاندار کھیل سے شکست دیدی ۔

، تفصیل کے مطابق ورلڈ فائیو انٹر نیشنل اسکواش سیریز میں پاکستان کے عماد فرید اور برٹش کھلاڑی نائھن لیک کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ عماد فرید نے کانٹے دار مقابلے میں عالمی رینکنگ میں 53ویں پوزیشن پر موجود ناتھن لیک کو 3-2سے شکست دے دی ۔ واضح رہے کہ عماد فرید کی ورلڈ رینکنگ میں 272ویں پوزیشن ہے لیکن انہوں نے اپنے شاندار کھیل سے عالمی53ویں پوزیشن ہولڈر کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -