وزیراعظم مستعفیٰ نہ ہوں،عدالت سے رہنمائی لیں:ڈاکٹر عبدالقدیر خان

وزیراعظم مستعفیٰ نہ ہوں،عدالت سے رہنمائی لیں:ڈاکٹر عبدالقدیر خان
وزیراعظم مستعفیٰ نہ ہوں،عدالت سے رہنمائی لیں:ڈاکٹر عبدالقدیر خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس کے سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جارہاہے جس پر نوازشریف نے مستعفیٰ نہ ہونے کا دو ٹوک اعلان کر دیاہے ۔اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھی وزیراعظم کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کو مستعفیٰ نہیں ہو نا چاہیے ،نوازشریف عوم سے رجوع کرنے کی بجائے عدالتوں سے رہنما ئی لیں ،ایٹمی پاکستان عالمی طاقتوں کو کھٹک رہا ہے ،ملک میں انتشار پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے خطرناک ہے ۔

مزید :

قومی -