لاس ایجلنس کا وہ انجیئنر جو روزانہ اپنے دفتر جانے کے لئے ہوائی جہاز استعمال کرتا ہے ،آفس آنے اور جانے میں کتنے گھنٹے صرف ہوتے ہیں ؟جان کر ہی آپ ششدر رہ جائیں گے

لاس ایجلنس کا وہ انجیئنر جو روزانہ اپنے دفتر جانے کے لئے ہوائی جہاز ...
لاس ایجلنس کا وہ انجیئنر جو روزانہ اپنے دفتر جانے کے لئے ہوائی جہاز استعمال کرتا ہے ،آفس آنے اور جانے میں کتنے گھنٹے صرف ہوتے ہیں ؟جان کر ہی آپ ششدر رہ جائیں گے

  


لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں دفاتر میں کام کرنے والے افراد روزانہ  کئی میل کا سفر طے کر کے  اپنے آفسز میں پہنچتے ہیں ، نوکری پیشہ افراد اور مالکان اپنے دفاتر پہنچے کے لئے گاڑیوں ،موٹر بائیک اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن لاس اینجلس میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو روزانہ اپنے دفتر جانے کے لئے عام ہوائی جہاز اور 2 کاروں  کا استعمال کرتا ہے اور روزانہ ٹکٹ لے کر 90 منٹ کی پرواز کے ذریعے  اپنے دفتر پہنچتا ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرٹ وون بدنسکی لاس ایجلنس میں میکنیکل انجیئنرہیں اور روزانہ اپنے دفتر آنے،جانے کے لئیے 6گھنٹے کا سفر کرتے ہیں ،جس میں وہ ایک ہوائی جہاز اور دو کاریں استعمال کرتے ہیں ۔ کرٹ وون بدنسکی لاس ایجلنس میں میکنیکل انجیئنر ہونے کے علاوہ سان فرانسکو میں ایک کمپنی کے شراکت دار بھی ہیں، انہیں روزانہ اپنے دفتر جانے کے لئے کئی گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا ہے ،اس طویل اور لمبے سفر کے لئیے وون  کی ترجیح ہوائی جہاز  ہے کیونکہ ان کے مطابق وہ روزمرہ کی ٹریفک اور سیکورٹی چیک پوائنٹس سے اپنے آپ کو بچا کے رکھتے ہیں۔ ہفتے کے پانچ دنوں میں ان کی ایک جیسی ہی روٹین ہے ، وہ روزانہ صبح 5بجے اٹھ جاتے ہیں،دن کا پہلاسفر وہ اپنی کار میں 15منٹ کا کرتے ہیں جس سے وہ بوب ہوپ بربینک کے ائیر پورٹ پہنچتے ہیں ، وہاں سے ان کااگلا فضائی  سفر 90منٹس کا ہوتا ہے جہاں سے وہ آکلینڈ جاتے ہیں ، ان کایہ سفر 353میل کا ہوتا ہے جس کا ماہانہ خرچہ 2300امریکی ڈالر ہے۔ ہوائی جہاز کی ٹکٹ کے حصول کے لئے بھی وون  کو کسی  پریشانی کا سامنانہیں کرنا پڑتاکیونکہ ٹربوپروپ طیارے میں ٹکٹ کاحصول نسبتا آسان اور پروازوں کی تعداد  بھی زیادہ ہے۔ آکلینڈائیرپورٹ پر اترنے کے ساتھ ہی وہ سان فرانسکو کی طرف جانے کے لئے وہاں پر پہلے سے موجود وہ اپنی دوسری کار استعمال کرتے ہیں۔

اپنے روز مرہ کے معمول میں سفر کے دوران پیش آنے والے موسمی حالات کے بارے وون کا کہاتھا کہ موسم کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا ،شروع ،شروع کے مہینوں میں وہ کافی مشکلات کے شکار رہے۔ وون بدنسکی روزانہ 08:30پر اپنے آفس پہنچ جاتے ہیں اور پانچ بجے وہاں سے نکلتے ہیں جہاں سے ان کی واپسی کی فلائٹ 07:15پر ہوتی ہے اور وہ رات 9بجے اپنے گھر بربینک پہنچ جاتے ہیں۔اپنی روز مرہ کی ایک جیسی زندگی  کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ وہ روزانہ  چھ گھنٹے کی مسافت سے اکتاتے نہیں بلکہ  اپنا ہر نیا دن شروع کرنے کے لئے ہر دم تیا ر رہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...