خیبر پختون خواہ میں طوفانی بارشوں سے 5افراد جاں بحق اور6زخمی :پی ڈی ایم اے

خیبر پختون خواہ میں طوفانی بارشوں سے 5افراد جاں بحق اور6زخمی :پی ڈی ایم اے
خیبر پختون خواہ میں طوفانی بارشوں سے 5افراد جاں بحق اور6زخمی :پی ڈی ایم اے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے 5افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں ،جاں بحق ہونے والے افراد میں  2مرد اور تین بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میںایک مرد،2خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں چھ مکانات مسمار اور چار گھروں کو جزوی نقصان پہنچاہے۔

مزید :

پشاور -