اربوں روپے بچانے والی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں:شہبازشریف

اربوں روپے بچانے والی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت ...
اربوں روپے بچانے والی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں:شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لیگ ن کی حکومت کا شعارہے اورگزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود فلاح عامہ کے منصوبوں کوشفافیت اوررفتار کے ساتھ مکمل کیاگیا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورمیں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور ہمارے مخالفین کو ملک کی تیزرفتار ترقی کھٹکتی ہے ،منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بناکرملکی تاریخ میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں اوراربوں روپے بچانے والی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ۔

ان خیالات کا اظہارملاقات کے لئے آئے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری سے سیاسی معاملات اورجنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کے پروگرام کی ذاتی نگرانی کررہا ہوں اور جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اور میٹرو بسیں چلنے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتاری سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

مزید :

لاہور -